تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

افغانستان میں خودکش دھماکا، 28 ہلاک 100 سے زائد زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں واقع  پولیس ہیڈکوارٹرز کے مرکزی دروازے پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک جبکہ 145 سے زائد زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شہر کابل میں واقع ضلعی پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر صبح 6 بجے دہشت گردی کی کارروائی ہوئی جس کی ذمہ داری مقامی طالبان نے قبول کرلی۔

دھماکے کے بعد ایمبولینسز ، ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں سے 32 کی طبیعت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: طالبان نے افغان صدارتی انتخابات روکنے کیلئے ’حملوں‘ کی دھمکی دے دی

پولیس حکام کے مطابق خودکش حملے کے بعد مسلح افراد ہیڈکوارٹرز میں داخل ہوئے، دہشت گردوں اور سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں کے درمیان ایک گھنٹے تک جھڑپ بھی ہوئی جس کے بعد کچھ افراد وہاں سے فرار ہوئے۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ پولیس ہیڈ کوارٹرز کے اطراف کی رہائشی عمارتیں بھی تباہ ہوئی جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ بھی ہوتی رہی۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک ہلاکتوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -