تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

افغانستان میں‌ دھماکا اور فائرنگ، جج سمیت تین جاں بحق

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل کے علاقے خیر خانہ میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے گاڑی ٹکرائی جس کے بعد دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کی زد میں آنے والی گاڑی افغان ایوان نمائندگان کے رکن کی تھی۔ علاوہ ازیں کابل کے علاقے کارتہ نو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک جج کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

دو روز قبل افغانستان کے علاقے جلال آباد میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون صحافی ملالئی مائی وند اپنے ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئی تھیں۔

مقامی میڈیا نے بتایا تھا کہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا۔ جلال آباد کے گورنر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون صحافی کو دھمکیاں موصول ہوئیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -