افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کھیل کو سیاست زدہ کرنے لگا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں شرکت سے روکنے کی تیاری کرلی ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے لیے این او سی نہیں دے گا۔
واضح رہے کہ افغانستان نے گزشتہ سال ٹرائی سیریز سے بھی دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد زمبابوے کو ٹرائی سیریز میں شامل کیا گیا تھا۔
یہ پڑھیں: پی ایس ایل 11: نئی فرنچائز حیدرآباد کا کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
واضح رہے کہ افغان بیٹر رحمان اللہ گرباز بھی پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہوگئے ہیں، انہیں پشاور زلمی نے سائن کیا تھا۔
پی ایس ایل 11 کا پلیئر آکشن 11 فروری کو ہوگا، تمام ٹیمیں آکشن میں اپنے اسکواڈ کو فائنل کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


