The news is by your side.

Advertisement

کوہلی الیون ورلڈکپ سے باہر، بھارتی میڈیا کی ویرات پر چڑھائی

بھارتی میڈیا اپنی ٹیم کے ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہونے پر پھر طیش میں آگیا، افغانستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر بھارتی میڈیا نے کوہلی کیلئے سوالات کا پہاڑ کردیا۔

بھارتی میڈیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں روایتی حریف پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کی بدترین شکست کا زخم افغانستان کی ہار سے پھر تازہ ہوگیا کیوں کہ افغانستان کی شکست سے بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی ساری امیدیں دم توڑ گئیں اور بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ باہر ہوگئی۔

بھارتی میڈیا نے ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہونے کا ذمہ دار ٹیم مینجمنٹ کو قرار دیتے ہوئے تنقید کی توپوں کا رخ کپتان ویرات کوہلی کی جانب کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے کوہلی کو اپنا ہدف بناتے ہوئے سوالات کی قطار کھڑی کردی۔ میڈیا نے ویرات سے تین سوالات کیے۔

کیا اب وہ نیوز کانفرنس کے دوران معافی مانگیں گے؟

کیا ویرات کوہلی بتائیں گے کہ ورلڈ کپ کے دوران کیا کچھ خراب تھا؟

کیا بھارتی کپتان عوام کو آگاہ کریں گے کہ جو خرابیاں تھی وہ کیوں تھیں؟

Comments

یہ بھی پڑھیں