site
stats
پاکستان

افغانستان کےعلاقے لال پور میں ڈرون حملہ،4 طالبان ہلاک

کابل : افغانستان کے علاقےلال پور میں ڈرون حملےمیں چار طالبان ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر کے قریب افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں دریائے کابل کے ساتھ مشرقی علاقے میں ضلع لال پور میں امریکی ڈرون نے حملہ کیا، جاسوس طیارے نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، گاڑی میں 4 افراد سوار تھے جن کو مبینہ طور پر طالبان قرار دیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں چار افغان طالبان مارے گئے۔

گزشتہ ماہ امریکی ڈرون نے پاک افغان کے علاقے دیبالا میں ایک مکان پر میزائل داغے تھے، جس میں طالبان کے اہم کمانڈر سمیت دس طالبان ہلاک ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top