افغان ایئرفورس کا فضائی حملہ، 8 طالبان جنگجو ہلاک
The news is by your side.

Advertisement

افغان ایئرفورس کا فضائی حملہ، 8 طالبان جنگجو ہلاک

کابل: افغان ایئرفورس کے فضائی حملے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ 4 شدید زخمی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ارزگان کے ضلع ترین کوت میں افغان ایئرفورس کے فضائی حملے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

افغان فوج کے دستے 205 اتل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ خفیہ اداروں سے حاصل کی جانے والی اطلاعات پر کیا گیا، آپریشن میں کلیدی کردار افغان فوج کے دستے نے ادا کیا جس میں اتحادی افواج کی معاونت بھی شامل تھی۔

افغان فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجو ارزگان صوبے کے شہر ترین کوٹ میں کے لیے جمع ہورہے تھے، جہاں ایک خفیہ اجلاس جاری تھا جس میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کی جانی تھی۔

دوسری جانب گزشتہ روز انٹیلی جنس اہلکاروں کے قافلے میں خودکش کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے، جن میں 4 انٹیلی جنس اہلکار اور 8 عام شہری شامل ہیں، طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں امریکی فضائی حملہ، 30 شہری ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکا نے فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 30 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ زمینی فورسز کی درخواست پر کیا گیا، جس میں طالبان ٹھکانے کی نشاندہی پر کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا۔

افغان صوبے ہلمند کے گورنر محمد یاسین خان نے کہا تھا کہ فضائی حملہ ضلع گرمسر میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف کیا گیا جس میں طالبان اور عام شہریوں کا جانی نقصان ہوا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں