The news is by your side.

Advertisement

افغان ٹیم میں بڑی تبدیلی

افغانستان نے ریٹائرمنٹ لینے والے سابق کپتان اصغرافغان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کر دیا۔

ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دی تھی، جس ‏میں آصف علی نے ایک اوور میں چار چھکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا تھا۔

تینتیس سالہ اصغر افغان نے پاکستان سے شکست کے 24گھنٹوں کے اندر ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Image

اصغر افغان نے 114 ون ڈے، 75 ٹی ٹوئنٹی اور 6 ٹیسٹ میچ کھیلے جبکہ 115 میچز میں افغانستان کی کپتانی ‏کی ہے جب کہ اصغر افغان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی کپتانی میں افغانستان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی ‏میچز جیتے۔

ایک انٹرویو میں اصغر افغان نے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے میچ میں شکست ‏پر بہت زیادہ رنجیدہ ہوا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔

سابق افغان کپتان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ ہے مگر اب میں یہ سمجھتا ہوں کہ مجھے ‏ریٹائر ہونا ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے سکوں۔

Image

اصغرافغان کی ریٹائرمنٹ پر افغان ٹیم نے متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی کو سے درخواست کی اور ایونٹ ‏کی تکنیکی کمیٹی نے جائزہ لینے کے بعد متبادل کی اجازت دے دی۔

سابق کپتان کی جگہ شرف الدین اشرف کو شامل کیا گیا ہے جو نوجوان بلے باز ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں