منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

پاکستان کیخلاف افغانستان کی اشتغال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائیگا، چیئرمین پی ٹی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف افغانستان کی اشتغال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔

افغان طالبان رجیم نے پاکستانی سرحد پر بلااشتعال حملے کیے ہیں، جواب میں پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے خلاف آپریشن غضب للحق کا آغاز کر دیا ہے اور دشمن کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف سکیورٹی فورسز سرحدوں پر مؤثر جواب دے رہی ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے اس صورتحال میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھے، پاکستان کیخلاف افغانستان کی اشتغال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے، ہردشمن کو انجام تک پہنچائیں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کی دعاؤں سے اپنے ملک کا دفاع کریں گی، ہماری دعائیں اور حمایت انکے ساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد۔

خیال رہے کہ افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے قندھار اور کابل پر فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے کابل، قندھار پر فضائی حملے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں