افغان جریدے نے تصدیق کی ہے کہ پاک فوج نے افغان طالبان کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
افغانستان انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پیر کی رات کابل میں فتنہ الخوارج، افغان طالبان کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ طالبان نے حملوں کے بعد قریبی منشیات کے عادی افراد کے اسپتال کو آگ لگادی اور طالبان کا دعویٰ ہے کہ اسپتال کو بم سے اڑایا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: افغان طالبان نے جنوبی وزیرستان حملے کی جعلی ویڈیو شیئر کی، وزیر اطلاعات
افغانستان انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ شائع شدہ تصاویر میں اسپتال کا سائن بورڈ برقرار ہے اور عمارت جل رہی ہے جبکہ افغان طالبان کا دعویٰ ہے کہ اسپتال پر حملے میں سیکڑوں افراد مارے گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان نے 20 لاشوں کی تصاویر بھی جاری نہیں کیں، طالبان میڈیا کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں زخمی شخص نے بیان دیا ہے۔
افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق زخمی شخص نے بیان دیا کہ پاکستان نے کلینک سے تقریباً 200 میٹر دور اہداف پر بمباری کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


