تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

افغانستان کے اہم شہر قندوز پر قبضے کی جنگ جاری

قندوز: افغانستان کے اہم شہر قندوز پر قبضے کی جنگ جاری ہے، افغان طالبان اور فورسز کے درمیان تصادم میں شدت آگئی، نیٹو دستے افغان فورسز کی مدد کے لئے قندوز پہنچ گئے.

افغانستان کے شہر قندوز پر طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان قبضے کی جنگ جاری ہے، طالبان کی جانب سے شہر کی اہم عمارتوں اور جیل پر قبضہ کرنے کے بعد افغان سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں شدت آگئی ہے.

شدید لڑائی میں اسی سے زیادہ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے قندوز ائیرپورٹ کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، افغان صدر اشرف غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے چند سرکاری عمارتوں پر سے طالبان کا قبضہ چھڑا لیا ہے۔

نیٹو کے ترجمان کے مطابق جنگ میں امریکی فضائیہ افغان سکیورٹی فورسز کی معاونت کررہی ہے، پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ کو پورا یقین ہے کہ افغان فوج شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی.

Comments

- Advertisement -