اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

افغانستان میں نیٹوافواج سرگرمیاں تشویشناک ہیں، فیصل محمد

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز : افغانستان میں امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کی سرگرمیاں خطے کے امن کیلئے باعث تشویش ہیں، بھارت کی جانب سے افغانستان میں امریکی فوجی کارروائیوں میں حصہ نہ لینا اور بھارتی افواج کو افغانستان نہ بھیجنے کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے۔

ان خیالات کا اظہار یورپی یونین میں عالمی مصالحتکار فیصل محمد نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی حالیہ افغان پالیسی کے تناظر میں امریکی ڈیفنس سیکریٹری جم میٹس اور نیٹو سیکریٹری جنرل کا دورہ کابل انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اس بار پاکستان میں نام نہاد دہشت گرد ٹھکانوں کے خاتمے کے حوالے سے ایک بار پھر افغاانستان میں غیرملکی افواج کی تعداد بڑھارہا ہے۔

اس صورتحال پر روس اور چین کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا بصورت دیگر یہ اقدامات خطے میں دہشت گردی کو مزید فروغ دینے کاباعث بنیں گے۔

عالمی مصالحت کار کے مطابق امریکی وزیر دفاع کا یہ کہنا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود  ہیں کسی طور بھی درست نہیں، افغانستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں مقامی طالبان ملوث ہیں جو افغانستان میں غیر ملکی افواج کی موجودگی پر مسلح مزاحمت کررہے ہیں۔


مزید پڑھیں: نئی امریکی پالیسی خطے میں کشیدگی پیدا کرے گی: فیصل محمد


ان کا کہنا تھا کہ آج افغانستان میں نیٹو اور امریکی عہدیداروں کی آمد کے موقع پر ہونے والے راکٹ حملے اس بات کی واضح دلیل ہے۔


مزید پڑھیں: میانمارکا حل ایسٹ تیمورکی طرزپرتلاش کرنا ہوگا، فیصل محمد


فیصل محمد کے مطابق پاکستانی افواج نے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے سے دہشت گردی کو ختم کرنے میں اہم کردار کیا جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا گیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں