کراچی (28 ستمبر 2025): افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے مثبت تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان مثبت تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کے لیے مفید ہیں۔

امیر متقی جماعت اسلامی پاکستان کے ایک وفد سے ملاقات کر رہے تھے جس کی قیادت پروفیسر محمد ابراہیم نے کی۔ وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق امیر خان متقی نے وفود کے باہمی دوروں کو دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اہم قرار دیا اور پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی کئی دہائیوں تک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
افغانستان کا غیر ملکی فوجی اڈے کیخلاف پاکستان، روس، چین اور ایران کے مؤقف کا خیر مقدم
انھوں نے جماعت اسلامی کی سماجی خدمات کو قابلِ ستائش قرار دیا اور پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے کردار کو بھی اہم قرار دیا۔ پروفیسر محمد ابراہیم اور وفد کے دیگر اراکین نے افغانستان میں حالیہ پیش رفتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قربت میں اضافہ ضروری ہے۔
انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون کے ذریعے ڈیورنڈ لائن کے دونوں جانب عوام کی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
خودکش بمباروں کو پاکستان لانے والا داعش خراسان کمانڈر احسانی افغانستان میں ہلاک
فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں


