The news is by your side.

Advertisement

افغان مسئلہ: امریکا نے سیاسی حل کیلئے کوششیں تیز کردیں

واشنگٹن: افغانستان مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کے لیے امریکا نے کوششیں تیز کردیں، زلمے خلیل چار ملکی دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان نے امریکا سے مذاکرات کا نیا دور منسوخ کردیا جس کے بعد امریکی حکام افغانستان کا سیاسی حل نکالنے کے لیے سرگرم ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد چار ملکی دورے پر روانہ ہورہے ہیں، وہ بھارت، چین، افغانستان اور پاکستان کا دورہ کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد 8سے21 جنوری تک چاروں ممالک کا دورہ کریں گے، افغان مسئلہ کے حل کیلئے سینئر حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔

افغان طالبان نے امریکی حکام سے مذاکرات کا نیا دور منسوخ کردیا

افغانستان کے مسئلے کا پُرامن سیاسی حل چاہتے ہیں، افغان تنازع کا واحد حل یہ ہے کہ فریقین مل کر بیٹھیں۔

امریکی محکمہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد افغانستان میں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے، افغان تنازع کے پُرامن حل کیلئے ہر کاوش کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی حکام اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع ہونا تھا تاہم افغان طالبان کی قیادت نے ایجنڈے پر اتفاق نہ ہونے پر مذاکرات سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ طالبان نے افغان حکام کی مذاکرات میں شمولیت کی عالمی طاقتوں کی درخواست کو بھی مسترد کیا، افغان طالبان اور زلمے خلیل زاد کے درمیان مذاکرات کے تین دور ہوچکے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں