ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

افغانستان میں سہولت کاروں سے رابطے میں رہنے والا انسانی اسمگلر عرفان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ (22 فروری 2026): افغانستان میں سہولت کاروں سے رابطے میں رہنے والے انسانی اسمگلر عرفان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے انسانی اسمگلرز کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں اے ایچ ٹی سی کوئٹہ نے سب ایجنٹ عرفان کو گرفتار کر لیا، اس کارروائی کے دوران 8 افغان باشندے بھی تحویل میں لے لیے گئے۔

گرفتار ملزم عرفان انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا اہم کردار نکلا ہے، جب کہ مرکزی ملزمان گل بدین اور غمائی فرار ہو گئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، ملزم عرفان کے موبائل سے واٹس ایپ چیٹس اور اہم شواہد برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت سامنے آئے ہیں، اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی ضبط کر لیا گیا ہے، گرفتار ایجنٹ کے افغانستان میں موجود سہولت کاروں سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

افغانستان میں موجود تاج محمد اور کامل سے براہ راست روابط کی بھی تصدیق ہو گئی ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے تیز کر دیے گئے ہیں، جب کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں