The news is by your side.

Advertisement

ورلڈ ٹی20کوالیفائنگ راؤنڈ کا تیسرا روز، زمبابوے اور افغانستان فاتح

ناگپور: آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچزمیں زمبابوے اور افغانستان نے جیت اپنے نام کرلی ہے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کے تیسرے روز گروپ بی کے میچ میں زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کو گیارہ رنز سے شکست دے دی، زمبابوے نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئےسات وکٹ پر ایک سو سینتالیس رنز بنائے۔ شان ولیمز ترپن رنز کیساتھ نمایاں رہے، ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم ایک سو چھتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ماساکاڈزا نے چار وکٹ حاصل کی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے،دوسرے میچ میں ہانگ کانگ نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مقررہ اوورز میں ٹیم ہانگ کانگ چھ وکٹ پر ایک سو سولہ رنز ہی بناسکی۔ محمد نبی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حا صل کی۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا ،محمد شہزاد اور نور علی نے ستر رنز کی پاڑنرشپ قائم کی۔ اٹھارہویں اوور میں افغان ٹیم نے ہدف چار وکٹ پر پورا کرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں