پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

افغانستان سے ابھرتے خطرات روکنے کیلئے کام کررہے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان سے ابھرتے ہوئے خطرات روکنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل سے پریس کانفرنس کے دوران افغانستان میں دہشت گرد گروہوں میں اضافے سے متعلق یواین کی رپورٹ پر سوال کیا گیا، اس پر ویدانت کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسداددہشت گردی کی کوششوں کے حوالے سے تمام اتحادیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی بھرتی کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ملکر کام کررہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ یقینی بنارہے ہیں کہ امریکا پر حملوں کیلئے افغانستان بطور لانچنگ پیڈ کبھی استعمال نہ ہو۔

پاکستانی افواج پر افغانستان سے ہونے والے حملوں پر بھی امریکی ترجمان سے سوال کیا گیا، ویدانت پٹیل نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پر شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ داعش ایک بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک ہے، داعش دنیا بھر میں دہشت گردانہ حملے کرنے کے عزائم، صلاحیت رکھتی ہے۔

+ posts

جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

جہانزیب علی
جہانزیب علی
جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں