سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترلائی امام بارگاہ کے حملہ آور کو دہشت گرد حملے کی ٹریننگ افغانستان نے دی، دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا نمائندگان سے سیکیورٹی عہدیدار کی اہم گفتگو ہوئی، سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے اندر تمام اسپانسرڈ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، فتنہ خوارج، فتنہ ہندوستان کے خاتمے کیلئے قوم کو متحد ہونا پڑےگا،دہشت گردی کےخلاف جنگ فوج، پولیس یا ایف سی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عمل درآمد سے مشروط ہے، بیرونی اور اندرونی سازشی عناصر کیخلاف سخت کارروائیاں ناگزیر ہیں۔
کوئی بھی سیاسی یا مذہبی سوچ ہو دہشت گردی کیخلاف ہمیں متحد ہونا ہے، ہمیں قومیت، لسانیت یا صوبائیت کی بنیاد پر ہر گز تقسیم نہیں ہونا، ہمیں متحد رہ کر ملک سے تمام فتنوں کا خاتمہ کرنا ہے، فتنہ ہندوستان درحقیقت بلوچ عوام اور بلوچستان کی ترقی کا دشمن ہے
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 3 سال قبل 15 سے 20 ملین لیٹر ایرانی پیٹرول اور ڈیزل اسمگل ہوتا تھا، ایرانی پیٹرول اور ڈیزل اسمگلنگ اب ختم ہوچکی ہے۔
اسمگلنگ کا پیسہ دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال ہوتا ہے، گڈ گورننس ہی ایک واحد ذریعہ ہے جو دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرسکتی ہے، احساس محرومی نعرے کی آڑ میں دہشتگردی کرنیوالوں کو بلوچستان کے عوام پہچان چکے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کےپی میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے بھی نیشنل ایکشن پلان ہی کنجی ہے، نیشنل ایکشن پلان پرعمل کیلئے کےپی میں ہونے والی حالیہ میٹنگز خوش آئند ہیں۔
جس طرح بھارت کو شکست دی اسی طرح دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے، تعلیمی اداروں کے دوروں سے واضح ہوا نوجوان نسل پاک فوج کےساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کوئی بیانیہ فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور نہیں کرسکتا، ہمارا بیانیہ صرف پاکستان ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے، بات چیت تمام سیاسی جماعتیں کا استحقاق ہے، سیاست سے فوج کا کچھ لینا دینا نہیں، قانونی اور کورٹ کیسز اور اس سے جڑے تمام معاملات کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


