تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

افغانستان نے بال آسٹریلیا کی کورٹ میں پھینک دی

افغان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے شرط عائد کیے جانے پر واضح کیا ہے کہ ٹی20ورلڈکپ کے بعد ‏افغانستان کی ٹیم آسٹریلیا جائےگی۔

چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ عزیز اللہ فضلی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کھیلنےآسٹریلیا جانا چاہتے ہیں فیصلہ آسٹریلیا کو ‏کرنا ہے مگر آسٹریلیا کی کسی منفی بات پرردعمل نہیں دینا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی20ورلڈکپ کے بعد افغانستان کی ٹیم آسٹریلیا جائے گی۔

آسٹریلیا نے افغان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کیلئے بڑی شرط رکھ دی

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کو افغان وویمن کرکٹ ٹیم کی حمایت سے مشروط ‏کردیا

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے خواتین کے کھیلوں میں حصّہ نہ لینے کے ‏بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وویمن کرکٹ کی دنیا بھر میں کامیابی کرکٹ آسٹریلیا کے لیے اہمیت کی حامل ‏ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ اگر میڈیا رپورٹس ثابت ہو گئیں کہ ویمن کرکٹ کو افغانستان میں سپورٹ نہیں کیا ‏جائے گا تو افغانستان کی میزبانی نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ نومبر میں آسٹریلیا کی میزبانی میں افغان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سریز کھیلنے کےلیے ہوبارٹ جائے گی۔

واضح رہے کہ ترجمان طالبان احمد اللہ واثق نے خواتین کے کھیلوں میں شریک ہونے سے متعلق کہا تھا کہ ‏افغانستان میں خواتین کے کرکٹ سمیت کھیلوں کی دیگر سرگرمیوں میں شرکت کرنے پر پابندی ہوگی کیوں کہ ‏اس سے بے پردگی عام ہوتی ہے۔

ترجمان طالبان نے کہا تھا کہ امارت اسلامیہ افغانستان ایسے کسی لباس کی اجازت نہیں دے گی جس سے جسم ‏نمایاں ہو۔

Comments

- Advertisement -