جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

افغانستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: افغانستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میچ میں 177 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 312 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 34.2 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی، راشد خان کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کپتان ٹمبا باووما 38 اور ٹونی ڈی زورزی 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، ریزا ہینڈرکس 17 اور ایڈن مارکرم 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

- Advertisement -

جنوبی افریقہ کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں، ننگیالیہ کھروٹے نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل رحمان اللہ گرباز کی 105 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت افغانستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 312 رنز کا ہدف دیا تھا۔

عظمت اللہ عمرزئی 86 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، رحمت شاہ 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے نگیدی، نندرے برگر اور ایڈن مرکرام نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی،

یاد رہے پہلے ون ڈے میں بھی جنوبی افریقہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ اتوار کو شارجہ میں ہی کھیلا جائیگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں