تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکا نے طالبان کو ان کے منجمند ذخائر دینے سے انکار کردیا

امریکا نے طالبان کو افغان مرکزی بینک کے ذخائر تک رسائی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایک بار پھر افغانستان کے منجمداثاثے بحال کرنے سے انکار کرتے ‏ہوئے واضح کیا ہے کہ طالبان کو افغان مرکزی بینک میں موجود ذخائر تک رسائی نہیں دی جائے گی۔

امریکی نائب وزیرخزانہ ویلے ایڈیمو نے سینیٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا افغانستان کے 10 بلین ‏ڈالرز کو مستقبل قریب میں بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے خلاف امریکی پابندیاں برقرار رکھنا ضروری ہیں تاہم ساتھ ہی ساتھ افغان عوام کو جائز ‏طریقے سے انسانی امداد کو پہنچانے کے راستے بھی تلاش کرنے ہیں۔

امریکا کا ایک بار پھر افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنے سے انکار

نائب وزیرخزانہ نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں طالبان کو ان کے پیسوں تک رسائی نہیں دیں گے ‏اور اہم حقانی نیٹ ورک سمیت طالبان سے متعلق پابندیوں کے موقف پر قائم ہیں۔

امارات اسلامیہ کے وزیرخارجہ نے امریکا سے افغان قومی بینک کے ذخائر پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ ‏کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان قومی بینک کے ذخائر پر عائد پابندی ختم کرے تاکہ ‏افغانستان میں کوئی انسانی بحران جنم نہ لے۔

امیر متقی نے کہا کہ امریکا افغانستان کی فضائی حدود کی خودمختاری کا احترام کرے اور ہمارے معاملات میں ‏مداخلت نہ کرے۔ عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں امریکی دفترخارجہ، انٹیلی جنس، یو ایس ایڈ کےارکان شامل ‏تھے جبکہ طالبان کے وفد میں عبوری حکومت کے وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی افغان وفد کی قیادت کررہے ‏ہیں۔

Comments

- Advertisement -