تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

افغانستان کی معاشی بدحالی، شہری قالین بننے پر مجبور

کابل : افغان شہریوں نے خستہ حال معیشت اور معاشی بدحالی کے باعث ایک مرتبہ پھر قالین بافی کا مشکل کام شروع کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قالین بافی ایک مشکل ترین کام جسے بننے میں کافی وقت اور محنت لگتی ہے، جب 12 میٹر تک قالین بن جاتا ہے تو اس کی قیمت 6 ہزار ڈالر تک لگتی ہے جس میں پورے خاندان کو گزارا کرنا پڑتا ہے۔

طالبان کے افغانستان کا اقتدار حاصل کرنے کے بعد سے معاشی بدحالی نے ملک کا گھیراؤ کیا تو حیدری خاندان کے چار بھائیوں نے دوبارہ اپنا پرانا کام قالین بافی بنانا شروع کردیا۔

حیدری خاندان کے بھائی طالبان کے اقتدار میں آنے سے قبل شادیوں میں پھول سپلائی کرنے کا کام کرتے تھے لیکن طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے عالیشان شادیوں کا سلسلہ ختم ہوگیا، جس کے باعث حیدری خاندان کو دوبارہ قالین بافی کے کام کی طرف آنا پڑا۔

خاندان کے سربراہ 70 سالہ غلام سخی کا کہنا تھا کہ اہلِ خانہ کی بقا کے لیے ’ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں۔

ملک کی قالین بنانے کی ایسوسی ایشن کے سربراہ نور محمد نوری کے مطابق افغانستان کی تین کروڑ 80 لاکھ کی آبادی میں سے 20 لاکھ افراد قالین بنانے کا کام کرتے ہیں جب کہ رواں ماہ بہت سے افراد نے کام نہ ہونے کی وجہ سے قالین بافی کا کام شروع کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نئے آنے والے افراد میں وہ لڑکیاں بھی شامل ہیں جن کے اسکول جانے پر پابندی عائد ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -