تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

افغانستان کا تاریخی ٹیسٹ میچ؛ طالبان نے فیصلہ سنا دیا

طالبان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اجازت دیدی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان اور آسٹریلیا کےدرمیان ٹیسٹ نومبر میں برسبین میں کھیلا جائے ‏گا۔ طالبان نے ٹیم کو بیرون ملک بھیجنے کی حامی بھر لی ہے۔

طالبان کے کلچرل کمیشن کے نائب احمد اللہ واثق نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ‏تاریخی ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔

واحد ٹیسٹ میچ گزشتہ سال کھیلا جانا تھا تاہم کورونا وبا کی وجہ سے میچ کو ملتوی کیا گیا تھا۔ طالبان کی ‏اجازت ملنے کے بعد ٹیسٹ میچ 27 نومبر سے یکم دسمبر تک برسبین میں ہوگا۔

احمد اللہ واثق نے واضح کیا کہ افغانستان کے طے شدہ میچ اور دورے شیڈول کے مطابق ہوں گے اور ان میں ‏کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹرز بیرونی دورے کر سکتے ہیں وہ آسٹریلیا سمیت ہر جگہ میچ کھیلنے جا سکتے ہیں ‏کیونکہ ہم مستقبل میں تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں جس کے لیے ٹیم کو دوروں پر بھیجا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -