تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

افغانستان میں دھماکا، افغان فوجیوں کی بس تباہ، 10 ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے فرح میں افغان فوجیوں کی بس بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد مکمل تباہ ہوگئی، حادثے میں 10 اہلکار ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمال میں واقع صوبے فرح کے ضلع بالا لوک سے فوجیوں کی بس گزر رہی تھی کہ اسی دوران زود دار دھماکا ہوا اور گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

مقامی حکام کے مطابق وین میں سوار فوجی اپنی تنخواہیں وصول کرنے کیمپ جارہے تھے کہ اسی دوران سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، افغان انٹیلی جنس اداروں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا۔

افغان حکام کے مطابق بس (ایل ای ڈی) دھماکے کی زد میں آئی جو ممکنہ طور پر شدت پسندوں کی جانب سے نصب کی گئی تھی، فرح صوبے کی کونسل کے رکن شاہ محمود نہامی نے میڈیا کو بتایا کہ بم کو سڑک کنارے چھپایا گیا تھا اور اس میں خطرناک بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، زوردار دھماکے میں وین میں سوار تمام فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں: افغانستان: مسجد میں دھماکا، امام شہید، 16 نمازی زخمی

بعد ازاں طالبان نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی اور اس کارروائی کو رمضان المبارک میں لانچ کیے گئے آپریشن کا حصہ قرار دیا۔ دریں اثنا ایک اور واقعے میں دہشت گردوں نے کابل میں ایک گھر پر حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین، 2 بچے اور 2 مرد شامل ہیں جب کہ دو افراد زخمی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق بچوں کو منہ پر تکیہ رکھ کر مارا گیا جب کہ بڑوں پر گولیاں برسائی گئیں۔ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ رواں ہفتے دہشت گردی کی یہ تیسری بڑی غیر عسکری واردات ہے۔

Comments

- Advertisement -