جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

’ایم کیو ایم کی خواہش پر گورنر سندھ والا معاملہ لٹکا ورنہ 2 سال پہلے ہی ہو جاتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (13 مارچ 2026): مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی خواہش پر گورنر سندھ والا معاملہ لٹکا ورنہ 2 سال پہلے ہی ہو جاتا۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ شروع میں ہی طے ہوگیا تھا گورنر سندھ مسلم لیگ (ن) کا ہوگا لیکن ایم کیو ایم کی خواہش تھی کہ کامران ٹیسوری کو رکھا جائے، ان کی خواہش پر معاملہ لٹکا ورنہ 2 سال پہلے ہی ہو جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو خوش کرنا چاہتے تھے اس لیے کامران ٹیسوری اتنا عرصہ گورنر سندھ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو سندھ میں اپنی سرگرمیوں کیلیے سیاسی دفتر چاہیے تھا، گورنر وفاق کے تعاون سے کراچی میں منصوبے لگا سکتے ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی رہے گی حکومت سے علیحدہ نہیں ہوگی، گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ پچھلے سال نومبر میں ہوگیا تھا، وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی صوابدید استعمال کر کے گورنر کو تبدیل کیا۔

کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ فاروق ستار کا حیران کن دعویٰ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں