کراچی : کراچی کے چڑیا گھر میں افریقی شیر مر گیا، سینئر ڈائریکٹرکراچی زو کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد شیر کے مرنے کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے چڑیا گھر میں افریقی شیر مر گیا، سینئر ڈائریکٹر کراچی زو رضا عباس رضوی نے بتایا کہ افریقن شیر کی عمر 17 سال تھی۔
سینئر ڈائریکٹرکراچی زو کا کہنا تھا کہ زو انتظامیہ کے مطابق شیرکی موت ہفتے کے روز ہوئی، انتظامیہ اور ویٹرنری ڈاکٹرزشیر کا پوسٹ مارٹم کر رہے ہیں، پوسٹ مارٹم کے بعد شیر کے مرنے کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔
- Advertisement -
رضا رضوی نے کہا کہ افریقن شیر اپنی عمر پوری کر چکا تھا،پنجرے میں قید شیر کی عمر 17 سے 20 سال تک ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افریقی شیر 2010 میں کراچی زو لیا گیا تھا، شیر کو 2010 میں کسٹمز حکام نےامپورٹ پالیسی کی خلاف ورزی پر ضبط کیا تھا۔