تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

لالچی اولاد نے والدین کی ہڈیاں فروخت کردیں

ماپوتو : لالچی اولاد نے والدین کی قبر سے ہڈیاں نکال کر فروخت کردیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ناخلف اولاد کو ایک بزنس مین نے ہڈیوں کے بدلے موٹرسائیکل اور 300 ڈالرز نقد دینے کا وعدہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق برِاعظم افریقا کے ملک موزمبیک کی پولیس نے بتایا ہے کہ شمالی نامپولا صوبے میں ایک شخص کو قبر کھود کر والدین اور چچا کی ہڈیاں نکالنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔

والدین کی ہڈیوں کے بدلے میں موٹرسائیکل ملنے کے لالچ میں آکر افریقی شخص نے راتوں رات اپنے والدین اور چچا کی قبر کھود کر ہڈیاں نکالی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ ایک بزنس مین نے اس شخص سے ہڈیوں کے بدلے موٹرسائیکل اور 300 ڈالرز نقد دینے کا وعدہ کیا تھا۔

گرفتار شخص نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اس شخص نے مجھے ان لوگوں کی ہڈیاں ڈھونڈنے کا کہا جو کسی بیماری میں مبتلا ہوئے بغیر ہی مرگئے ہوں اور ان ہڈیوں کے بدلے مجھے ایک موٹر سائیکل اور کچھ نقد رقم دینے کا وعدہ کیا۔

اس نے مزید بتایا کہ میں اپنے خاندانی قبرستان گیا جہاں میں نے اپنے والد، والدہ اور چچا کی قبروں سے ہڈیاں نکالیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قبر سے ہڈیاں نکالنے کے بعد یہ شخص موٹرسائیکل کا وعدہ کرنے والے شخص کے پاس گیا لیکن وہ موجود نہیں تھا۔پولیس حکام نے بتایا کہ یہ اس علاقے میں اس طرح کا سال کا پانچواں واقعہ ہے۔

Comments

- Advertisement -