ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

کراچی کنگز کا نیا نغمہ، شاہد آفریدی نے بھی آواز کا جادو جگایا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف گلوکار شہزاد رائے نے کہا ہے کہ کراچ کنگز کے لیے جو گانا گایا اُس میں شاہد آفریدی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا، سی ای او اے آر وائی نے گانے سے متعلق بے حد دلچسپی لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال سمیت کھلاڑیوں اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

- Advertisement -

تقریب میں کراچی کنگز اور ٹی سی ایس کی آن لائن خریدوفروخت کی کمپنی yayvo.com کے مابین معاہدہ طے پایا جس کے تحت مداح اب کراچی کنگز کی ٹی شرٹ گھر بیٹھے باآسانی حاصل کرسکیں گے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے آر وائی ڈیجیٹل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا ہماری دعا ہے کہ کراچی کنگز فائنل تک رسائی حاصل کرے اور ٹرافی اپنے نام کرے۔

اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس کراچی کنگز کی ٹی شرٹس کی مانگ بہت زیادہ تھی اسی وجہ سے اب شائقین کی طلب کو پورا کرنے کے لیے ٹی سی ایس سے معاہدہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی کنگز کے شائقین گھر بیٹھے ٹی شرٹ حاصل کرسکیں گے

صدر اور سی ای او ٹی سی ایس ایم اےمنان کا تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو کرکٹ سے دور نہیں کیاجاسکتا ،  کراچی کنگز کی ٹی شرٹس ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی کوئی بھی صارف دو گھنٹے کے اندر اپنی پسندیدہ ٹیم کراچی کنگز ٹی شرٹ حاصل کرسکے گا۔

کراچی کنگز کے لیے نغمہ تیار کرنے والے معروف گلوکار شہزاد رائے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال تیار کیے جانے والے گانے میں شاہد آفریدی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا، گانے کی ویڈیو 2 روز میں باقاعدہ جاری کی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او سلمان صاحب نے گانے میں بہت دلچسپی لی اور انہوں نے تلقین کی کہ گانے میں جیتنے کی بات نہیں کرنی بلکہ کرکٹ کی بات کرنی ہے۔

واضح رہے کہ معروف پاکستانی گلوکار کراچی کنگز کے لیے نیا گانا تیار کررہے ہیں جس کی دو روز قبل شوٹنگ بھی کی گئی، ویڈیو میں کراچی کنگز کے تمام کھلاڑیوں ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی نے اس گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

کراچی کنگز کا آفیشل آڈیو گانا ریلیز کردیا گیا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں