The news is by your side.

Advertisement

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر آفریدی کی حمایت، گوتم گمبھیر آپے سے باہر

کراچی: بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم کرنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا تو بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کو مرچیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم ہونے اور کشمیریوں پر نیا قانون مسلط کرنے کی شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے لکھا کہ  کشمیریوں کو ہماری طرح آزادی کا حق ملنا چاہیے، اقوام متحدہ آخر کیوں بنائی گئی تھی؟ وہ ابھی تک کیوں سو رہی ہے؟ امریکی صدر کواس معاملے میں ثالث کا کردارادا کرنا چاہیے۔

سابق آل راؤنڈر کے ٹویٹ پر بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر کو اس قدر مرچیں لگیں کہ وہ تمیز اور تہذیب بھول گئے اور آفریدی کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اپنایا۔

گوتم گمبھیر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ٹویٹ کی جس میں انہوں نے شاہد آفریدی کو بیٹا کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ ’’پریشان نہ ہوں، ہم جلد ہی اس مسئلے کا حل نکال لیں گے‘‘۔

یاد رہے کہ تین روز قبل بھارت نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی آزاد حثیثت کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک نے شدید الفاظ میں مذمت کی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں