منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

شاہین اور آفریدی کی ایک جیسے کیچ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی ایک جیسے کیچ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 میں شاہد آفریدی کراچی کنگز کا حصہ تھے اور انہوں ںے باؤنڈری لائن پر ایک مشکل کیچ تھام کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا تھا۔

شاہد آفریدی کے اس کیچ پر اس ٹائم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

اسٹار آل راؤنڈر نے بھی کوچ سے سوشل میڈیا پر عمر سے متعلق دلچسپ گفتگو کی تھی۔

اب 2022 کے پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کے کپتان فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بالکل اسی انداز میں باؤنڈری لائن پر کیچ تھاما ہے۔

شاہین آفریدی کے کیچ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین دونوں کھلاڑیوں کے کیچ پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں اور ویڈیو کو خوب سراہا بھی رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں