بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

شاہد آفریدی کی سرفراز کو تینوں فارمیٹ کیلئے کپتان بنانے کی حمایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنانے کی حمایت کردی، انکا کہنا تھا کہ جتنی کرکٹ کھیلنے تھی وہ کھیل چکے۔ اب لیگ کرکٹ انجوائے کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان تو نہیں کیا لیکن بورڈ کو دبے لفظوں میں پیغام دیتے ہوئے بولے جتنی کرکٹ کھیلنی تھی کھیل لی، اب وہ لیگ کرکٹ انجوائے کررہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے سرفراز کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنانے کی حمایت کردی۔

آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہوگی تو ہی فائدہ ہوگا، لاہور میں پی ایس ایل فائنل کا انعقاد ایک مثبت قدم ہے لیکن یہ میچز کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی منعقد ہونے چاہئیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ 2016 سیکیورٹی کے لحاظ سے اچھا رہا، سیکورٹی بہتر ہوگی تو غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک کا دورہ پاکستان کے لیے ایک اچھا قدم ہے اور اس کا کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ اور شہریار خان کو جاتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں