پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ننھی آصفہ کے مجرموں کو سخت ترین سزا دے کر عبرت کی مثال بنا دیں، شاہد آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مقبوضہ کشمیرمیں ننھی آصفہ سے درندگی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کوسخت ترین سزادےکر ایسی عبرت کی مثال  بنائیں کہ کسی کی بیٹی سے پھرزیادتی نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیرمیں ننھی آصفہ سے درندگی کے ہولناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قصورکی زینب ہویاجموں کی آصفہ درندگی کی مذمت کرنی چایئے، مجرموں کو سخت ترین سزا دے کر عبرت کی مثال بنا دیں، عبرت کی ایسی مثال ہوکہ کسی کی بیٹی سےپھرزیادتی نہ ہوسکے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ بچی آصفہ بانوسے زیادتی اورقتل پر کشمیری سراپا احتجاج اور مجرموں کو فوری گرفتار کر کے پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 پوری دنیا بھارت سے مطالبہ کررہی ہے کہ آصفہ بانوکوانصاف دو۔

آصفہ بانو کے والدین نے پولیس اورانتظامیہ کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ آٹھ سالہ معصوم بچی نے ان کا کیا بگاڑا تھا ۔


مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: آٹھ سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، وادی میں شدید مظاہرے، فنکاروں‌ کا احتجاج


بالی وُڈ اداکار انوشکا شرما ، پریانکا چوپڑا ، نواز الدین صدیقی ،زائرہ وسیم اور دیگر نے مجرموں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں چرواہے کی بیٹی آصفہ بانو کو جنوری میں مویشی چرانے گئی تھی، جسے ہندو پولیس اہلکاروں نے اغواکیا اور مندرمیں قید کرکے کئی روز زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کرکے جھاڑیوں میں پھینک دیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں