کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی تیز ترین سنچری کو آج چار اکتوبر کے دن پورے چوبیس سال مکمل ہوگئے۔
شاہد خان آفریدی نے چار اکتوبر 1996 کو سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچ میں 37 گیندوں پر گیارہ چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے او ڈی آئی کی پہلی تیز ترین سنچری اسکور کی تھی۔
برق رفتاری سے سنچری اور جارحانہ انداز سے کھیلنے کی وجہ سے آفریدی کو لالا اور بوم بوم جیسے لقب بھی ملے۔
یاد رہے کہ آفریدی نے اس میچ سے ڈیبیو کیا، اُس وقت اُن کی عمر صرف 19 سال تھی، پہلے ہی میچ میں ایسی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا کہ جس کے بعد اُس کا مستقبل روشن ہوگیا۔
#OnThisDay in 1996, Shahid Afridi, playing his maiden international innings, smashed the then fastest ODI hundred, off just 37 balls against Sri Lanka 🔥
The record stood for over 17 years 👏 pic.twitter.com/Zl9Wjz0vQh
— ICC (@ICC) October 4, 2020
چوبیس سال گزرنے کے باوجود بھی شائقین سابق کپتان کی وہ یادگار سنچری نہیں بھول سکے، یہی وجہ ہے کہ آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لالا کے نام سے ٹرینڈ چلا اور لوگوں نے اس یادگار ویڈیو کو شیئر کیا۔
آئی سی سی نے بھی شاہد آفریدی کی ریکارڈ اننگز کو تازہ کیا اور اس حوالے سے ایک ٹویٹ کیا۔
Dreams do come true! I dreamt of this but never knew my dream would come true like it did on 4th Oct 1996.A memory that will last forever. Thank u fans&media from around the 🌎for remembering the inns ♥️ thanks to legend Sachin for his🏏 which made the ball travel miles that day! pic.twitter.com/RYVM2vPJIt
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 4, 2020