The news is by your side.

Advertisement

شاہد آفریدی اپنی کارکردگی سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھے

لاہور: پاکستان کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی اپنی پرفارمنس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر برہم ہوگئے اور سوال کو گھٹیا قرار دے ڈالا۔

شاہد خان آفریدی آج لاہورمیں صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے اور بحیثیت کپتان اپنی پرفارمنس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرانہوں نے سخت برہمی کا اظہارکیا۔

صحافی نے ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سے سوال کیا کہ ’’ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم دوسرے سے چھٹے نمبرپرآگئی ہے توبحیثیت کپتان آپ کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے؟‘‘۔

آفریدی اس سوال پر یکدم بھڑک اٹھے اور کہا کہ ’’آپ سے ایسے گھٹیا سوال کی ہی امید تھی‘‘۔

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ باؤلرمحمد عامر کی حمایت کی اور کہا کہ وہ ایک باصلاحیت بولرہے، اس نے غلطی کی اوراسے تسلیم بھی کیا۔

انہوں نے سلمان بٹ اور محمد آصف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ’’وہ ہمیشہ جھوٹ بولتے رہے ہیں، انہیں اپنے گریبان میں دیکھنا چاہیے‘‘۔

واضغ رہے کہ شاہد آفریدی نے 2014 میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی اور اس کے بعد سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کارکردگی خراب ہے۔

دوہزار پندرہ میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے سے چھٹے نمبر پر چلا گیااوربنگلہ دیش سے پہلی بار شکست کا داغ بھی آفریدی کی قیادت میں لگا۔

نا صرف یہ کہ بطورکپتان بلکہ بطورکھلاڑی بھی آفریدی کی کارکردگی خراب رہی ہے گذشتہ سال دس میچز میں انہوں نے صرف چھ وکٹیں لیں جبکہ بیٹنگ میں یہ حال رہا کہ چھ مرتبہ ڈبل فیگرزمیں بھی داخل نہ ہوسکے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں