ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

آفریدی کا جاوید میانداد کو آج شام تک لیگل نوٹس بھیجے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے درمیان تنازع برقرار ہے، شاہد آفریدی کی جانب سے میانداد کو آئندہ چند گھنٹوں میں قانونی نوٹس بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

شاہد آفریدی نے الزامات واپس نہ لینے پر میانداد کو لیگل نوٹس بھیجنے کی تیاری میں کرلی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جاوید میاں داد کو آج شام تک لیگل نوٹس بھیجا جائے گا۔


مزید پڑھیں : جاوید میاں داد کی معافی، آفریدی کا الزامات بھی واپس لینے کا مطالبہ


یاد رہے کہ جاوید میانداد نے چند روز قبل آفریدی کو بیان بازی پر معاف کردیا تھا لیکن آفریدی نے معاملہ الزامات واپس لینے سے مشروط کردیا تھا، جس کے لئے لالہ نے اپنے وکیل سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

شاہد خان آفریدی نے میاں داد کی جانب سے معافی کے اعلان کے جواب میں کہا کہ ’’جاوید بھائی نے مجھے معاف کیا جس پر میں اُن کا شکر گزار ہوں امید ہے کہ وہ لگائے گئے الزامات بھی واپس لیں گے۔


مزید پڑھیں : آفریدی نے جاوید میاں داد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا


واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیجنڈ کرکٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ ’’جاوید میاں داد کو پیسوں کی فکر رہتی ہے، عمران خان اور اُن میں بس یہی فرق ہے‘‘۔

بعد ازاں لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد نے لالہ کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’شاہد آفریدی پیسوں کی خاطر کچھ بھی کرسکتے ہیں اسی وجہ سے وہ بار بار الوداعی میچ کھیلنے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں