بوم بوم شاہد آفریدی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پرنظرِثانی کررہے ہیں -
The news is by your side.

Advertisement

بوم بوم شاہد آفریدی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پرنظرِثانی کررہے ہیں

بوم بوم شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے پرنظرثانی کرنے کے لئےغورشروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے فیصلے پرنظرثانی شروع کردی ہے، آفریدی کہتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ نہ لینے کے لئے اہل خانہ اوردوستوں کا بہت دباؤ ہے، میرے بڑے نہیں چاہتے کہ میں ریٹائر ہوں۔

اسٹارکرکٹر نے کہا کہ اس وقت ان کی تمام ترتوجہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پرموکوز ہےاوریہ میگا ایونٹ ان کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں آفریدی نے کہا کہ ان کی فٹنس زبردست ہے، وہ مزید کرکٹ کھیل سکتے ہیں لیکن ریٹائرمنٹ کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی ون ڈے اورٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں اوراب صرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی بحیثیت کپتان نمائندگی کررہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں