The news is by your side.

Advertisement

ویرات کوہلی کا شکریہ وہ سپر اسٹار ہے، شاہد آفریدی

کراچی: پاکستان کے اسٹار کرکٹر  اور کراچی کنگز کے صدر شاہد خان آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلی سپراسٹار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کی جانب سے بھیجے گئے تحفے (ٹی شرٹ) کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بھارتی کپتان کا شکریہ ادا کیا اور اُن سے جلد ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ فیئرویل کا یادگار تحفہ بھیجنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ، وہ ایک بڑے سپر اسٹار ہیں امید ہے جلد اُن سے ملاقات ہوگی۔

شاہد آفریدی کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ ’’اپنی لمحات کو یادگار بنانے کے لیے تحفہ بھیجا، یہ آپ نے قبول کیا جس کی مجھے بے حد خوشی ہے، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ، زندگی رہی تو پھر ملیں گے‘‘۔

یاد رہے ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد اسٹار کرکٹر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بھارتی ٹیم کی دستخط شدہ جرسی شاہدآفریدی کوتحفہ میں بھیجی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں