منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

کیا قومی کھیل صرف مردوں کیلئے ہے؟ ، ہاکی اسٹار برس پڑی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ویمنز ہاکی ٹیم کی کھلاڑی افشاں نورین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ویمنز ہاکی کے چالیس انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی ہاکی اسٹار افشاں نورین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کیا قومی کھیل صرف مردوں کیلئے ہے؟ خواتین کیلئے کچھ نہیں؟۔

قومی پلیئر نے انکشاف کیا کہ تین سال سے ہمارا بین الاقوامی ٹور نہیں کرایا گیا، ایشیا کپ کوالیفائر میں بھی نہیں بھیجا گیا، حکومت اس کا نوٹس لے۔

- Advertisement -

اس سے قبل بھی وہ شکوہ کرچکی ہیں کہ مردوں کے نسبت خواتین کے تربیتی کیمپ کم لگائے جاتے ہیں، افشاں نورین کا موقف ہے کہ لڑکیوں کے نہ اتنے کیمپ لگتے ہیں اور نہ ہی ٹورنامنٹس ہوتے ہیں جس کے باعث نئے کھلاڑی سامنے نہیں آرہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ قومی ہاکی پلیئر افشاں نورین روزانہ لڑکوں کے ساتھ ٹریننگ کرنے اور پھر میچ بھی کھیلنے والی واحد خاتون کھلاڑی ہیں۔

افشاں نورین نے اس بارے میں بتایا کہ مجھے لڑکوں کے ساتھ ٹریننگ کرنے اور میچز کھیلنے میں کبھی جھجک محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی لڑکوں کی طرف سے کوئی ایشو ہوا، ہمارا سب کا ایک عزت والا رشتہ قائم ہو چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں