تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکا نے اہم طیارے گراونڈ کر دیے

امریکا نے سیکورٹی خدشات کے باعث تمام سی وی 22 اوسپرے طیاروں کا استعمال روک دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائیہ نے سی وی 22 اوسپرے ٹرانسپورٹ طیاروں کو غیر معینہ مدت کے لیے گراونڈ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ایئرفورس اسپیشل آپریشنز کمان نے حکم جاری کیا کہ تمام 52 سی وی طیاروں کو اگلے احکامات تک گراونڈ رکھا جائے۔

طیاروں کو گراونڈ کرنے کی وجہ کلچ سسٹم میں خرابی قرار دیا گیا ہے۔ اس خرابی کے 2 واقعات حالیہ دنوں میں پیش آئے ہیں اور اب تک 4 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

یہ طیارے بنیادی طور پر خصوصی افواج کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایئرفورس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے جب کہ اس مسئلے کو حل نہیں کر لیا جاتا تو کسی قسم کا رسک مول نہ لیا جائے۔

Comments

- Advertisement -