اسلام آباد: شہباز شریف ٹی ٹی اسکینڈل کا مرکزی کردار کہاں ہے؟ برطانوی صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی صحافی عرفان ہاشمی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف ٹی ٹی اسکینڈل میں آفتاب نامی شخص برطانیہ کو مطلوب ہے اور وہ شخص اس وقت پاکستان میں ہے۔
برطانوی صحافی نے بتایا کہ اگر آفتاب برطانیہ گیا تو نیشنل کرائم ایجنسی اسے گرفتار کرلے گی۔
عرفان ہاشمی نے کہا کہ شہباز شریف کے لئے برمنگھم کی کمپنی ٹی ٹیزلگاتی رہی،کمپنی کے ایک ملازم کو سزا بھی ہوئی، انہوں نے ٹی ٹیز اسکینڈل میں سلیمان شہباز کو اہم کردار قرار دیتے ہوئے اس کی عدم گرفتاری پر کوئی سوال نہیں پوچھا گیا؟
یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کیس، جے آئی ٹی کا شہادتیں ریکارڈ کرنیوالوں کی فہرست بنانیکا فیصلہ
پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان ہاشمی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا دعویٰ ڈیوڈ روز نہیں اخبار کے خلاف تھا، اس لیے سیٹلمنٹ کرلی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی عدالت میں ثبوت نیب نے دینا تھے، شہبازشریف وزیراعظم ہوں تو ثبوت کہاں سے آتے۔