جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

ابرار احمد کے بعد ایک اور ٹیسٹ کرکٹر دولہا بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (5 اکتوبر 2025): مسٹری اسپنر ابرار احمد کے بعد پاکستان کے ایک اور ٹیسٹ کرکٹر نے دولہا بن کر زندگی کی نئی اننگ شروع کر دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے طویل سیزن میں مختصر بریک کے دوران قومی کھلاڑی زندگی کی نئی اننگ کا آغاز کر رہے ہیں۔ دو روز قبل مسٹری اسپنر ابرار احمد نے سر پر سہرا سجایا تھا اور کل ان کا ولیمہ ہوگا۔

اسی دوران اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری کرنے والے ایک اور ٹیسٹ کرکٹر 29 سالہ کامران غلام بھی دولہا بن گئے ہیں۔

ان کی شادی اور ولیمہ کی تقریب پشاور میں ہوئی۔ جس میں عزیز واقارب کے علاوہ پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان، اوپنر صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، نسیم شاہ، افتخار احمد، ساجد خان، سابق ٹیسٹ کرکٹر ارشد خان، شاہین شاہ آفریدی کے بھائی ریاض آفریدی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

قومی کرکٹر کامران غلام شادی کی بندھن میں بندھ گئے

قومی کرکٹرز نے کامران غلام کو زندگی کی نئی اننگ شروع ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

کامران غلام 12 اکتوبر سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور وہ جلد لاہور میں قومی کیمپ کو جوائن کر لیں گے۔

 

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں