امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے بعد پینٹاگون کے سربراہ بھی اسرائیل کا دورہ کریں گے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹ کر رہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن جمعے کو اسرائیل کا دورہ کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن سینئر اسرائیلی حکام سے بات چیت کے لیے جمعرات کے روز اسرائیل پہنچے تھے۔
انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ امریکا اسرائیل کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہےگا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل کےلیے پیغام لےکر آیا ہوں آپ اپنےدفاع کے لیےخود اتنے مضبوط ہو سکتے ہیں لیکن جب تک امریکا موجود ہےآپ کو ایسا نہیں کرنا پڑے گا۔
انٹونی بلنکن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے روز سے شروع ہونے والے حماس کے حملوں میں پچیس امریکی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔