تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

الیکٹرک بائیک کے بعد پانی سے چلنے والی بائیک سامنے آگئی

ٹوکیو: موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی یاماہا ایک نئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے جس کے تحت پانی سے موٹر سائیکل چلائی جاسکے گی۔

دنیا بھر میں نامور اور پائیدار موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں میں یاماہا کا شمار کیا جاتا ہے، کمپنی کی جانب سے ایک ایسی ٹیکنالوجی پر کام کیا جا رہا ہے جس سے موٹر سائیکل انڈسٹری میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

یاماہا اس نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے پانی کو بطور ایندھن موٹرسائیکل میں استعمال کرے گی، حال ہی میں ایکس ٹی 500 پانی سے چلنے والی تصوراتی موٹر سائیکل کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جس کے حوالے کہا جا رہا ہے اس ٹیکنالوجی پر 2016 سے کام کیا جا رہا ہے۔

یاماہا کمپنی نے اپنی نئی بائیک سے متعلق اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا، لیکن خیال کیا جا رہا ہے اس موٹر سائیکل کی عوام تک رسائی میں چار سے پانچ سال لگ سکتے ہیں۔

اس موٹر سائیکل کو یاماہا کے صنعتی ڈیزائنر میکسمیم لیفبرے نے ڈیزائن کیا ہے،اس میں H2O موٹر کے ساتھ واٹر پمپ ہے جو پانی کو سائیکل کرتا ہے اور بطور ایندھن استعمال کر تا ہے۔

یہ موٹر سائیکل XT 500 کی یاد تازہ کرے گی جو 1975 سے 1981 کے دوران تیار کی گئی تھی اور اپنے ہلکے وزن اور ڈیزائن کے لیے مشہور تھی، اس میں 499 سی سی کا ایک سنگل سلنڈر، چار اسٹروک انجن کا استعمال کیا گیا جو 32 ایچ پی اور 38 این ایم ٹارک کا استعمال کرنے میں کافی اچھی تھی، اس کی تیز رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جو اس وقت کے لیے کافی بہتر تھی۔

Comments

- Advertisement -