انسانیت کے دشمن اسرائیل کے غزہ کے بعد لبنان میں بھی غیرانسانی اقدامات جاری ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لبنان پر انتہائی مہلک کیمیکل سے حملے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ لبنان کے گنجان آباد علاقوں پر کئی بار زہریلے سفید فاسفورس کا استعمال کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے تیس مئی کو بھی جنوبی لبنان میں سفید فاسفورس استعمال کیا۔ تاریخی قلعہ بوفورٹ پر قبضے کےلیے بھی یہی زہریلاکیمیکل استعال کیا گیا۔
اسرائیل نے امریکی عہدیداروں کی جاسوسی تیز کردی، نیویارک ٹائمز
نیویارک ٹائمز نے نبطیہ پر زہریلے کیمیکل کے حملے کی تصدیق کی ہے۔ لبنانی شہرصور، القلیعہ، خیام اور یحمرمیں بھی سفید فاسفورس استعمال ہوا۔
واضح رہے کہ جنیوا کنونشن کے تحت آبادی پرسفید فاسفورس کے استعمال پرپابندی ہے۔
لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی حملے، بریگیڈیئر جنرل سمیت 12 افراد شہید


