تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

روس یوکرین جنگ: خارکیو میں پولیس ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ

یوکرینی شہر خارکیو میں پولیس ہیڈکوارٹر بھی روسی میزائلوں کی زد میں آگیا، یوکرینی صدر زیلنسکی نے روسی حملے کو ‘جنگی جرائم’ قرار دیدیا۔

یوکرین پر روسی حملے کا ساتواں دن ہے اور اس دوران سیکڑوں روسی فوجیوں اور یوکرینی شہریوں و فوجیوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ یوکرین میں حکومتی عمارتوں کو میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

حالیہ میزائل حملہ کچھ دیر قبل یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیو کے پولیس ہیڈکوارٹر پر ہوا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

خارکیو پر روسی حملوں کے نتیجے میں اب تک 21 عام شہری ہلاک جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یوکرینی فوج کا دعویٰ ہے کہ روس نے خارکیو کے مشرق میں مزید فوجی دستوں کو اتارا ہے، جنہوں نے شہر میں داخل ہوتے ہی اسپتال پر حملہ کردیا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اسپتال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ‘جنگی جرم؛’ قرار دیا۔

گزشتہ روز روس نے خارکیو کی تاریخی سرکاری عمارت پر میزائل حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں بھارتی طالب علم سمیت کئی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ روسی افواج نے صدر ولادمیر پیوٹن کے کہنے پر 24 فروری کو علی الصبح یوکرین پر حملہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -