پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے بعد رمیز راجہ نے نئی خوشخبری سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے، امید ہے ایشیا کپ کی میزبانی بھی ہمیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے ویڈیولنک کے ذریعے کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چیمپیئنزٹرافی کی میزبانی ملی ہے، سب کو انفرادی طور پر چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کام کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے، ہوم گراونڈ میں میچ دیکھنے کا الگ مزہ ملے گا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ فروری 2025 میں ملک میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ(چیمپئنز ٹرافی) کا ‏میزبان پاکستان اس ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرے گا۔

ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کے مابین کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز تین مختلف مقامات پر کھیلے جائیں ‏گے۔ پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔

اس ضمن میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ وہ آئی سی سی کے اس فیصلے سے بے حد خوش ہیں اور وہ آئی سی ‏سی اور اس کے آزاد پینل کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک ایلیٹ ایونٹ کے لیے میزبان ملک کے طور پر ‏پاکستان کا انتخاب کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں