The news is by your side.

Advertisement

بزدار کی مشکلات میں اضافہ: جہانگیر ترین اورعلیم خان کے بعد پی ٹی آئی کا ایک اور گروپ متحرک

لاہور : جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کے بعد پی ٹی آئی کا 14 ارکان پر مشتمل ایک اور گروپ متحرک ہوگیا،عضنفرعباس چھینہ کی سربراہی میں گروپ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بزدار حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، جہانگیرترین اورعلیم خان کے بعد پی ٹی آئی کا چودہ ارکان پر مشتمل ایک اور گروپ متحرک ہوگیا۔

غضنفر عباس چھینہ گروپ نے آج اجلاس طلب کرلیا ہے ، جس میں سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔

غضنفر عباس چھینہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبائی اسمبلی میں عدم اعتماد، علیم اور ترین گروپ کے ساتھ مشاورت پر بات ہوگی ۔ ہم چودہ لوگ گزشتہ چھ ماہ سے متحد ہوکر چل رہے ہیں، ہماری اولین ترجیح اپنے حلقوں کے مسائل اور پارلیمنٹ کی سپرمیسی ہے۔

خیال رہے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی متحدہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد لانے کی حکمت عملی تیار کرلی۔

متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ گرین سگنل ملتے ہی عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد لائیں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں