تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مردہ قرار دی جانے والی خاتون زندہ لوٹ آئی

نئی دہلی : اہلیہ کے قتل کے الزام میں سزا کاٹنے والے شوہر کی اہلیہ کئی ماہ بعد زندہ لوٹ آئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں ریاستی عدالت نے شوہر کو اہلیہ کے قتل کے الزام میں قید کی سزا سنا دی تھی تاہم اب بیوی سزا یافتہ شوہر کے اہل خانہ کو زندہ حالت میں مل گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سال 2018 میں ایک شخص کی اہلیہ لاپتہ ہوگئی تھی اور کچھ روز بعد کھیتوں سے ایک مسخ شدہ لاش ملی تھی جسے سسرالیوں نے خاتون کی لاش سمجھا تھا۔

سسرالیوں نے خاتون کی لاش سمجھ کر داماد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا جس کے بعد پولیس نے داماد کو بیوی کے قتل کے الزام میں داماد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا۔

پولیس نے عدالت میں مسخ شدہ لاش کو شوہر کی اہلیہ ثابت کردیا تھا جس کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت منسوخ کردی تھی۔

عدالت نے داماد کو اہلیہ کے قتل کے الزام میں قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا تاہم اب ایک سال بعد شوہر کے اہل خانہ کو اس کی مردہ بیوی زندہ حالت میں مل گئی ہے۔

حال ہی میں شوہر کے گھر والوں کو لاپتہ ہونے والی اہلیہ نے دہلی سے فون کر کے بتایا کہ وہ انسانی اسمگلنگ کرنے والے ایک خطرناک گروہ کے چنگل سے بڑی مشکل سے بچ کر نئی دہلی پہنچی ہے اور گھر واپس آرہی ہے۔

شوہر کے اہل خانہ نے مقتولہ قرار دیئے جانے والی خاتون کو عدالت میں پیش کردیا جس پر عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انویسٹی گیشن آفیسر کو معطل کرنے کی سفارش کی اور شوہر کو رہا فوری رہا کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -