تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں‘ حمزہ شہباز کی ویڈیو وائرل

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں ان کے ماموں اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے گلوکاری شروع کردی۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں تقریب میں حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حمزہ شہباز نے لاہور میں ہونے والی تقریب میں گانا ’ہمیں تم سے پیار ہے کتنا یہ ہم نہیں جانتے‘ گنگایا۔

حمزہ شہباز نے تقریب میں ایک اور گانا ’سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں۔‘ بھی گنگنایا۔

تقریب میں شریک مہمانوں نے حمزہ شہباز کو گانا گانے پر خوب داد دی جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر کی والدہ مریم نواز بھی ان کے ساتھ بیٹھی تھیں۔

یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں جبکہ جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پائی ہے۔

Comments

- Advertisement -