تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی کے بعد لاڑکانہ میں بھی رینجرز چوکی پر کریکر حملہ

لاڑکانہ: کراچی کے بعد سندھ کے شہر لاڑکانہ میں بھی رینجرز کی چوکی پر کریکر سے حملہ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے بعد لاڑکانہ میں رینجرز پبلک اسکول کی چوکی کو دستی بم سے نشانہ بنایا گیا، وی آئی پی روڈ پر کریکر حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رینجرز چوکی پر کریکر حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج صبح گھوٹکی میں رینجرز کی موبائل پر کریکر سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں دو اہلکار سمیت تین افراد شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: گھوٹکی: رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد اسلامیہ کالج میں بنے احساس کیش پروگرام کی سیکیورٹی پر موجود رینجرز اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے دس دنوں میں رینجرز اہلکاروں پر ہونے والا یہ پانچواں حملہ ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق حملوں میں کالعدم جماعت ملوث ہے جس نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

خیال رہے کہ سندھ اور کراچی میں رینجرز اور پولیس نے قربانیاں دے کر امن قائم کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ رینجرز پر حملے شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہیں۔

Comments

- Advertisement -