تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

کرونا کے بعد بھارت میں ایک خطرناک وائرس پھیلنے لگا

نئی دہلی : بھارتی ریاست مہاراشٹر میں زیکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، جس کے بعد بھارت میں زیکا وائرس کے کیسز کی تعداد 63 ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس نے بھارت میں شدید تباہی پھیلا رکھی تھی اب ایک اور وائرس نے بھارتی شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پونے میں زیکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، جس میں 50 سالہ خاتون متاثر ہوئی ہیں جب کہ خاتون کا چکن گونیا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خاتون اب شفایاب ہوچکی ہیں اور ان کے اہل خانہ میں بھی زیکا وائرس کی علامات تاحال نہیں پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جولائی کے آغاز سے ہی تحصیل پورندر کے بیلاسر گاؤں سے بخار کے کئی کیسز رپورٹ ہوئے جس پر طبی ماہرین کی ایک ٹیم نے مذکورہ علاقوں میں جاکر 41 افراد کے خون کے نمونے جمع کیے، جن میں سے 25 میں چکن گونیا، 3 میں ڈینگی اور ایک میں زیکا وائرس کا انفیکشن پایا گیا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انفیکشن ایڈز مچھروں سے پھیلتا ہے، جو ڈینگی اور چکن گونیا بھی پھیلا سکتا ہے۔

زیکا وائرس کے انفیکشن کی کچھ علامات بخار، جسم میں درد، پٹھوں اور جوڑوں کا درد، بے چینی یا سردرد ہیں اور یہ علامات عام طور پر 2-7 دن تک رہتی ہیں البتہ ہر متاثر فرد میں یہ علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔

Comments

- Advertisement -